چترال (پ ر) چترال سے پہلی مرتبہ تاشفین شمس نے نشنل کالج اف ارٹس (NCA) لاہور کی فائن ارٹس کی سیٹ کے لئے میرٹ پاس کر لیا ہے ۔ تاشفین شمس کا تعلق بونی ٹیک لشٹ سے ہے ۔ تاشفین شمس پہلی چترالی طالبہ ہیں جنہوں نے صوبے بھر میں فائن ارٹس کی تین سیٹوں میں سے ایک سیٹ اپنے نام کر لیا ۔ ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اس کامیابی کے پیچھے اُن کی فیملی خاص کر دادا جان اور دادی جان کی دعائیں، اساتذہ کی محنت والدین اور بہن بھائیوں کی حوصلہ افزائی کار فرما ہے ۔ انہوں نے مہناز فاطمہ مونٹی سوری سکول گلگت ، آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول ہنزہ ، آ غا خان ہائیر سیکنڈری سکول گاہکوچ اور آغا خان ہائیر سیکنڈڑی سکول کوراغ کے اساتذہ کی تعلیم و تربیت کو اپنی اس منزل کے لیے نشان منزل قرار دیا ہے ۔ انہوں نے طلبا و طالبات کو اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ دنیا میں سائنس کے علاوہ بھی تعلیم کے بیشمار شاہرائیں کھلی ہیں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ طلبأ و طالبات اپنی فطری قابلیت اور صلاحیتوں کے مطابق اپنے لیے میدان عمل کا انتخاب کریں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ نشنل کالج اف ارٹس کے لئے میرٹ پاس کرنا اُن کا ایک خواب تھا جوکہ سخت محنت سے شرمندہ تعبیر ہو ا۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔