سیاست

گرفتار قوم پرستوں کے انکشافات کے بعد تحقیقات مزید تیز

غذر(ڈسٹرکٹ رپرٹر) قوم پرستوں پر کریک ڈاؤن کے بعد بالاورستان نیشنل فرنٹ کے سرکردہ رہنمازیر زمین چلے گئے ہیں ۔ ملک دشمن سرگرمیوں میں جے آئی ٹی کو مطلوب کچھ رہنماؤں کی بیرون ملک فرار ہونے کی بھی اطلاعات مل رہی ہے ۔ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے ایک متحرک نوجوان رہنما مبینہ طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کے بعد روپوش ہوچکے ہیں ان کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ بیرون ملک فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ کریک ڈاؤن کی خوف سے دیگر رہنماؤں کی بیرون ملک فرار ہونے اور یورپی ممالک میں جلاوطنی کی زندگی گزارنے کے لئے جدوجہد شروع کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔

دوسری طرف گرفتار قوم پرست رہنماؤں کی جانب سے دوران تفتیش کئے جانے والے انکشافات کی روشنی میں تحقیقات کو تیز کیا گیا ہے ضلع غذر میں بہت بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحے کی خرید وفروخت کے اعتراف کے بعد اس اسلحے کی برآمدگی جے آئی ٹی کے لئے بہت بڑا امتحان بن گئی ہے ۔ قوم پرستی کی آڑ میں ملک دشمن ممالک کے مکروہ عزائم میں مصروف نام نہاد قوم پرستوں پر کڑاوقت آگیا ہے ۔ ملک سے غداری کرنے والوں کیخلاف عوام بڑی تیزی کے ساتھ منتفر ہو رہے ہیں اور عوام ان ملک دشمن آلہ کاروں کو انجام تک پہنچانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے بھی تیار نظر آتے ہیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button