بلاگز

کالے دھندوں کی کہانی کا منطقی انجام

علی تاج

عوام گلگت بلتستان بالخصوص نوجوان ڈیلی ٹائیمز کے صحافی کے جی بی اسمبلی کے ارکان اور حفیظ سرکار کے وزراءکے کالے دھندوں سے متعلق انکشافات کا منطقی انجام مانگتے ہیں۔

اس کہانی کے دو ہی انجام ہیں، اگر اراکین اسمبلی و وزراء خواتین کی ٹریفکینگ جیسے گہناؤنے اور کالے دھندے میں ملوث ہیں تو انکی سرعام پھانسی یا پھر اگر خبر غلط ہے تو صحافی شبیر سہام کیلئے کڑی سزا۔

یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ معافی کی جھوٹٰی خبریں چھواکر یا خوف و لالچ کے ذریعے اندرون خانہ اس معاملے پر مک مکا کرکے اس قومی مسئلے کو دبا دیا جائے۔

اس صورت میں عوام گلگت بلتستان حفیظ سرکار کو ان وزراء سمیت زمین میں زندہ گاڑ دینگے۔

ہمارے لوگ بہاڑوں کو چیر کر جمع کیئے گئے سرمایہ سے اپنی اولاد کو ملک و دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں جدید تعلیم کے حصول کیلیئے بھیجتے ہیں۔ ایسی خبریں سے والدین کے ذہنوں میں شدید خدشات جنم لیں گیں، جوخطے کے مستقبل کے لیئے انتہائی خطرناک ہے۔

مصنف پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سوشل میڈیا ٹیم کا سربراہ ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button