سیاست

ضلع گا نچھے اور میرے حلقے میں تر قیا تی کا موں کا جھا ل پا کستان مسلم لیگ ن کے دورحکو مت میں بچھا یا گیا ۔صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی

گلگت (پ ر) صوبائی وزیر تعلیم حاجی محمد ابراہیم ثنائی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی اب تک کی کارکردگی شاندار ہے،تمام ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر میرٹ پر کام کر رہے ہیں۔مخالفین تنقید کے بجائے اپنی ناکامیوں اور غلطیوں سے سبق سیکھیں،تعمیری تنقید کی ہم حوصلہ افزائی کرینگے۔انہوں نے کہا کہ کل سے بلتستان کا دورہ کر رہا ہوں جہاں پارٹی کارکنوں اور عوامی وفود سے ملاقات کر کے سالانہ ترقیاتی سکیموں پر مشاورت کریں گے اور ساتھ ہی نیشنل بینک ڈغونی برانچ کا افتتاح بھی کرونگا۔

صوبائی وزیر نے اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گانچھے میں ڈوغنی اور سلینگ کے مقام پر ایک ایک آرسی سی پل کی منظوری حاصل کی ہے جو کہ فنا نس اورپلا ننگ سے با قا عدہ منظو ر ہو چکا ہے ۔ اب بہت جلد ٹینڈر کروا کر کا م شروع کروائینگے۔ مخا لفین کو ڈغونی کا مو جودہ پل ٹوٹا ہو ا اب نظر آ رہا ہے جبکہ مجھے دس سال پہلے سے ہی اس کا فکر تھا ، اور اس وقت آر سی پل منظور کر وا کر ٹینڈ ر بھی کیا تھا لیکن عوام دشمن اور علا قہ دشمن کر پٹ عناصر نے اسے منسوخ کر واکر اس فنڈز کو کر پشن کا نظر کیا ۔ انہو ں نے کہا کہ مجھے معلو م ہے کہ کو ن علا قہ اور پارٹی سے مخلص ہے اور کون فصلی بٹیرہے، میں پو چھتا ہوں کہ بلتستان یو نیورسٹی کی منظوری ،جگلوٹ سکردو روڑ کا ٹینڈر اور این ٹی ایس کا سسٹم متعارف کرا کر پڑھے لکھے قابل نوجوانوں کو روزگار کیا سابقہ دور میں ہوا تھا ؟کیا یہ صو با ئی حکو مت کی کا رکر دگی نہیں ہے ،ضلع گا نچھے اور میرے حلقے میں تر قیا تی کا موں کا جھا ل پا کستان مسلم لیگ ن کے دورحکو مت میں بچھا یا گیا ۔ابھی بھی علا قہ دشمن اور پارٹی دشمن عناصر اس آ ر سی سی پل کے پیچھے بے بنیا د اور گمنا م درخواستیں دے رہے ہیں ۔اب تک ایک سو اٹھا ئیس درخو استیں اس کیخلا ف دے چکے ہیں لیکن الحمد اللہ پل کی منظور ی مل چکی ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ما ئیکر و فنانس بنک کی بھی ایک شا خ سب ڈویژن ڈغونی کیلئے منظور کر وا لیا ہے انشا ء اللہ اس پر بھی بہت جلد کام کا آغاز ہو گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button