عوامی مسائل

شگر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور ماتحت عملوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان

شگر(عابد شگری) نوزائید ضلع شگر کی تعمیر و ترقی ایک چیلنج ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے تمام ضلعی آفیسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤےکارلاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ شگر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور ماتحت عملوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد ضلعی آفیسران کی تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔

ڈپٹی کمشنر شگر شاہ زمان کی صدارت میں ضلعی محکموں کے سربراہوں کا اجلاس ڈی سی آفس شگر میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام ضلعی محکموں کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہوں نے اپنے محکمے کے مسائل اورکارکردگی پیش کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر شاہ زمان نے کہا کہ ضلع شگر کی تعمیر و ترقی کیلئے سب کو سخت محنت اورلگن سے کام کرنا ہوگا۔ نوزائید ضلع کی تعمیر و ترقی ہم سب کیلئے چیلنج ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ نوزائید ضلع شگر کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے تمام ضلعی آفیسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤکارلاتے ہوئے لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔شگر کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والے اور سستی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسران اور ماتحت عملوں کو نہیں بخشا جائے گا۔ساتھ ہی انہوں نے ایس ڈی اوز کو ہدایات جاری کی کہ سڑکوں پر قُلیوں کی حاضری کو یقینی بنائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button