معیشت

ہنزہ اور نگر کے التوا منصوبے 80فیصد سے زائد مکمل کر چکے۔ سیکرٹری تعمیرات اختر حسین رضوی

ہنزہ اجلال حسین، ذوالفقار بیگ) ہمارے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں اور میں دعوے کے ساتھ کہ رہا ہوں کہ ترقیاتی منصوبوں میں جتنا روپے گزشتہ ایک سال کے اندر خرچ ہوئے ہیں کسی سال میں نہیں ہوا تھا۔ جون 2017سے قبل التوا شدہ منصوبوں کے علاوہ ہم درجنوں نئی منصوبو ں پر بھی خاطر خواہ رقم خرچ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری تعمیرات اختر حسین رضوی نے اپنے دورہ ہنزہ نگر کے موقع پر میڈٖیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں التوا شدہ منصوبے 80فیصد سے زائد مکمل کر چکے اور انشاااللہ آئندہ جون کے ماۃ تک سو فیصد التواشدہ کاموں کو مکمل کرتے ہوئے اپنے ٹارگٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہو نگے۔ کنٹریکٹرز کو التوا شدہ منصوبے ہو یا حالیہ منصوبے، کام کی نوعیت یعنی ورک ڈان پر رقم کی ادائیگی ہوگی جس کے لئے ڈی سی ہنزہ منصوبوں کی نگرانی ہفتہ وار ہو یاماہوار مجسٹریٹ کی نگرانی کرتے ہوئے کنٹریکٹرز کو رقم کی ادائیگی یقینی بنائے جائے گے جس کے لئے محکمہ تعمیرات کے پاس رقم کی کوئی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل گلگت بلتستان میں اتنا روپے خرچ نہیں کیا تھا جتیا گزشتہ ایک سال کے اندر خرچ کرتے ہوئے عوامی منصوبو ں کو مکمل کر چکے ہیں۔سیکرٹری اختر حسین رضوی نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی ہنزہ اور یگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ کے قیادت میں علاقے میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے اور انشااللہ ان کی قیادت میں التوا شدہ سیکمیں ہو یا حالیہ منصوبے مکمل کر لئے جائیگے۔انہوں نے کہا کہ خضرآباد تا مایون لنک روڈ کی توسیعی اور میٹلنگ کاکام تیز رفتاری سے جاری ہے، جوں ہی سیزن شروع ہوگا میٹلنگ کا کام مکمل کر لیا جائے گا جبکہ بغیر سیمنٹ کا کام جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب چیپورسن روڈ پر مزدورکی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام سے روک دینے والے سابق 7قلیوں کو فی الفور بحال کرتے ہوئے احکامات جاری کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام ہو یا ملکی و غیر ملکی سیاح کسی کو بھی کسی قسم کی تکلیف نہ پہنچے۔ سیکرٹری بی اینڈ آر نے مسگر لنک روڈ کی میٹلنگ اور توسعی کام کو تیز کرنے کے حکم بھی جاری کر دیا جہاں پر نہ صرف عوام مسگر کے لئے لنک روڈ مکمل ہو گا بلکہ مسگر پاور منصوبے کے سامان کو قلندرچی تک پہچانے کے لئے محکمہ برقیات کے لئے بھی مشکلات میں کمی ہو تاکہ عوام کو بجلی مقرارہ وقت پر دے سکے۔

میڈیا کے نمائندوں کی اپیل پر سیکرٹری تعمیرات عامہ نے ضلع ہنزہ اور نگر کے حدود میں کی جانے والی ترقیاتی منصوبوں کی اخبارات میں اشتہار کی مد میں خرچ ہونے والی رقم کو اخبار ما لکان کو بروقت ادا کرنے کا بھی احکامات جاری کر دیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ایگزیکٹو انجینئر ہنزہ ہدایت اللہ بھی شریک تھے۔اس سے قبل سیکرٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان نے ضلع ہنزہ اور نگر کے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ بھی ملاقات کیا جہاں پر کنٹریکٹرز کو درپیش مشکلات سے سیکریٹری کو آگاہ کر دیا۔ سیکرٹری تعمیرات نے کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کو یقینں دہانی کر ایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ کسی کنٹریکٹرز کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی نہیں کریگا اور میریٹ کے بنیاد پر کنٹریکٹرز کو رقم کی ادائیگی کرئیگی۔ انہوں نے کنٹریکٹرز کو یقین دہانی کر ایا کہ محکمہ کے پاس پیسوں کی کوئی کمی نہیں تاہم کنٹریکٹرز بھی ایمانداری ، خلوص نیت اور علاقے کی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کام کرے اور کام کے بدلے میں صوبائی حکومت کنٹریکٹرز کو اپنی حق ہر ممکن دے گی۔انہوں نے ہنزہ اور نگر میں کام کرنے والے کنٹریکٹرز پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کیا کہ پہلے کی طرح آئندہ بھی علاقے کے عوام کی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی امید ظاہر کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button