اشکومن(کریم رانجھا) شارٹ سرکٹ کے باعث رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی،شیر خوار بچے کو بچا لیا گیا،ہمسایوں نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا ، مکان کا بیشتر حصہ جل کر خا کستر،پولیس کو واقعے کا پتہ ہی نہ چل سکا۔ واقعات کے مطابق چٹورکھنڈ کے رہائشی شیر داد ولد کریم بیگ کے رہائشی مکان میں صبح دس بجے بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اس موقع پر مالک مکان فیملی کے ہمراہ رشتہ داروں کے ہاں گئے ہوئے تھے اور گھر پر والدہ اور بہن مو جود تھیں۔ آگ کی اطلاع ملتے ہی ہمسایوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔مسمی شیرداد کا شیر خوار بھانجا اس دوران کمرے میں سورہا تھا جسے مقامی افراد نے بحفاظت نکال لیا،تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا لیکن آگ پر قابو پانے تک مکان کا بیشتر حصہ اور گھر میں موجود سامان جل کر راکھ ہوچکا تھا۔پولیس کو واقعے کی خبر ہی نہ ہوسکی ۔تحصیلدار اشکومن خالد انور نے متاثرہ گھر کا جائزہ لیا اور ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔
Like this:
Like Loading...
Related
آپ کی رائے
comments
Back to top button