جرائم

دنیور پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا

گلگت (خبرنگارخصوصی) دنیور پولیس کی شاندار کارکردگی مختلف ڈکیتی اور چوریوں کی واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کے لیپ ٹاپ اور نقدی برآمد، ملزمان سے تحقیقات شروع۔ گزشتہ مہینے سلطان آباد پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزمان کاشف حسین ولد انور حسین ساکن نومل اور عرفان علی ولدمحمد خان ساکن قزلبازش محلہ گلگت کو تحقیقات کرنے کے بعد ایس ایچ او دنیور غلام محی الدین نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر ملزمان سے ایک عدد پستول اور تیس ہزار روپے بھی برآمد کر لئے اور دونوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن اور دنیور زیارت پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان فیصل عباس ولد ابراہیم ساکن شنگوٹ دنیور اور ذیشان عباس ولد محمد بلال ساکن دنیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button