تعلیم

نگر: اساتذ ہ اور ٹیکنکل سٹا ف کو تر بیت دینے کا مقصد فرائض کی بہتر انجام دہی اور معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہے ۔ ڈائر یکٹر محکمہ تعلیم گلگت ریجن

گلگت (پ ر ) نگر، نلت میں ہیڈ ماسٹر ز اور ڈی ڈی او ز کے 7رو زہ ٹر یننگ ورکشاپ کے اختتامی تقریب منعقد ہو ئی۔ تقریب کے مہما ن خصوصی ڈائر یکٹر محکمہ تعلیم گلگت ریجن فیض اللہ خان لون جبکہ میزبان ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم ضلع نگر میر باز علی خان تھے۔ تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی فیض اللہ خان لون نے کہا کہ سرکاری وسا ئل خر چ کر کے اساتذ ہ اور ٹیکنکل سٹا ف کو تر بیت دینے کا مقصد فرائض کی بہتر انجام دہی اور معیار تعلیم کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہاہے کہ ہیڈ ماسٹر ز تر بیت کے حصول کے بعد تعلیمی ادارو ں کی کارکر دگی کو بہتر بنانے کیلئے عملی طو ر پر کردار ادار ادا کریں اور تعلیمی اداروں کے اندر اپنے تجر بہ کی رو شنی میں مثبت تبدیلی لا نے کی کو شش کریں ۔مہمان خصوصی نے مز ید کہا ہے کہ ڈی ڈی او ز کو فنڈ خرچ کرنے اور مکمل دستا ویزات بنانے کیلئے AGRاور فنا نس کے آفیسران سے متعلقہ اضلا ع میں تر بیت دلا یا جا ئے گا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button