صحت

استور : سابق دور حکومت میں لگائے ہوے ملازمین کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کی ہے ۔ پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ

استور (سبخان سہیل) نیشنل پروگرام برائے فیملی پلانگ و پرا ئمری ہیلتھ کیر گلگت بلتستان کے جن ملازمین کے خلاف نیب نے انکوائری شروع کی ہے ان تمام کو سابق دور حکومت میں لگائے گئے ہیں۔ ان ملازمین کی تقریریاں 2010-14میں ہوئی ہیں۔ اس حوالے سے نیب انکوائری کررہی ہے۔انکوائری کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگا۔ پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان برکت جمیل۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملاز مین جو پچھلے آ ٹھ دس سالوں سے تنخوایں لے رہے تھی جب سے ان کا کیس نیب کے پاس گیا ہے تب سے ان تمام کی تنخوایں ہم نے بند کی ہیں۔ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سے میرٹ کی بنیاد پر بھرتیاں کی ہیں ۔ ہماری حکومت نے غریب لوگوں کو ہمیشہ سے انصاف کی فراہمی کے لیے کام کیا ہے اور آئیندہ بھی کرے گی۔ ہم نے گلگت بلتستان میں پہلی مرتبہ محکمہ ایجوکیشن کے اندر میرٹ کی بحالی کے لیے NTSکے ذریعے ٹیسٹ انٹریو کرائے جس سے وہ قابل امیدواروں کی روزگار لگ گئی جو ایک عرصے سے شفارش نہ ہونے کی وجہ سے مایوس تھے۔ ۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی کاوشوں سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں تمام ادارے میرٹ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔بلخصوص محکمہ صحت اور محکمہ تعلم کے اندر وزیر اعلی گلگت بلتستان کی خصوصی توجہ ہے۔تاکہ میرٹ کی پامال نہ ہوسکے ۔ ہم عوامی نمائندے ہیں عوام کے بنیادی مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کرینگے۔ عوام نے جس اعتماد کے ساتھ ہمیں منتخب کیا ہے ان کی امیدوں پر پوار اترنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button