تعلیم

500سے زائد SAPاساتذہ کو جون2017 تک مستقل کیا جائیگا۔ SAPٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان

گلگت (پ ر) آج مورخہ16فروری2017 کوSAPٹیچرز ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے مرکزی دفتر گلگت سے جاری ایک خبر کے مطابق صوبائی نائب صدر مسلم لیگ(ن) احسان علی نےSAPٹیچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کی۔احسان علی کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میری طرف سےSAPاساتذہ کو خوش خبری دو کہ500سے زائد اساتذہ کو جون2017 تک مستقل کریں گے۔200سے زائد باقی ماندہ آسامیاں فنانس ڈویژن اسلام آباد دے گی۔انھوں نے کہا کہ اس سے پہلےSAP اساتذہ کی صوبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو بلا کرباقاعدہ مشاوت کرینگے۔SAPاساتذہ ایسو سی ایشن نے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں سے ملاقات ممکن بنایا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے اساتذہ میں پائی جانیوالی بے چینی کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

SAPاساتذہ کی گلگت بلتستان کی تعلیمی میدان میں ناقابل فراموش قربانیاں ہیں لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اساتذہ سکول میں بیشمار مسائل سے دوچار ہیں۔دوسری طرف مستقلی کیلئے سابقہ حکومتوں کے ادوارسے دَر دَر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ لیکن سیپ اساتذہ کے حوصلے بلند ہیں پہلے بھی جانی و مالی قربانیاں دی ہیں آئندہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button