تعلیم

پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، ایروڈائٹ پینل نے میدان مارلیا

راحت شاہ صدر، عرفان صدیقی جنرل سیکرٹری اور امیرجان حقانیؔ پریس سیکرٹری منتخب
بلتستان ریجن علی رضا اورثناء اللہ نائب صدور،عبدالرشید جوائنٹ سیکرٹری منتخب، ایروڈائٹ پینل کو 128ووٹ اور سکالسٹک پینل کو 107ووٹ ملے۔

گلگت(خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان لیکچرار اینڈ پروفیسر ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل پذیر ہوئے۔ دوپینلوں میں سخت مقابلہ ہوا۔ایروڈائٹ(Erudite) پینل نے میدان مار لیا۔ایرڈائٹ پینل کو 128لیکچراروں اور پروفیسروں نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ  پینل کو 107لیکچراروں اور پروفیسروں نے ووٹ کاسٹ کیے۔گلگت بلتستان کے بیس انٹر اور ڈگری کالجز میں 235خواتین و مرد پروفیسرز اور لیکچرارز نے ووٹ کاسٹ کیے۔

گلگت بلتستان لیکچرار اینڈ پروفیسر ایسوسی کے انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کے فرائض پروفیسر میراعظم نے انجام دیے جبکہ ان کے ساتھ خصوصی معاونت کے فرائض لیکچرار، بشارت، احمدسلیم سلیمی اور فریداحمد نے انجام دیے۔ تمام کالجز کے پرنسپل نے ریٹرنگ آفسیر کے فرائض انجام دیے۔ پروفیسر میراعظم نے کہا کہ تمام کالجز میں خوشگوار اور پرامن طریقے سے انتخابات مکمل پذیر ہوئے۔ میں تمام لیکچرارز اور پروفیسرز کا مشکور ہوں کہ انہوں نے انتہائی خوشگوار انداز میں الیکشن میں حصہ لیا اور مکمل صاحب علم ہونے کا ثبوت دیا۔ الیکشن کمشنر نے اپنی کورکمیٹی سمیت جیتنے والے پینل کو خصوصی مبارک باد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ پینل اور ایسوسی کے ذمہ داران ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کے مسائل ، کالجز کے مسائل اور دیگر تعلیمی مسائل کے حل کے لیے کردار ادا کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button