تعلیم

چلاس: تھک مڈل سکول پورے گلگت بلتستان کے لئے رول ماڈل ثابت ہو گا- ہیڈ ماسٹر

چلاس(مجیب الرحمان) دیامر میں تعلیمی رجحان قابل ستائش ،والدین کا بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت دلوانے کا جذبہ قابل فخر ہے۔بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت میں کوئی کوتاہی نہیں برتیں گے۔دیامر کے سکولوں سے پڑھنے والے بچے بڑے عہدوں پر فائز ہیں۔ تھک دیورے مڈل سکول واحد تعلیمی ادارہ ہے جس کی حفاظت مقامی کمیونٹی خود کر رہی ہے اور ادارے کی بہتری کے لئے تعاون کر رہے ہیں۔تھک مڈل سکول پورے گلگت بلتستان کے لئے رول ماڈل ثابت ہو گا۔ان خیالات کا اظہار ہیڈ ماسٹر سعید الرحمان نے جونئیر کلاس کی جانب سے سینئیر طلباء کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ طلباء کا حصول علم کے لئے جذبہ قابل دید ہے۔تھک دیورے سکول سے پڑھنے والا ہر بچہ ملک کے بڑے اداروں میں پڑھنے والے بچوں سے قابلیت اور ذہانت میں ہرگز کم نہیں ہے۔بچوں کو بہتر تعلیم دینا ہمارا فریضہ ہے ۔فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنا قوم کے ساتھ زیادتی سمجھتے ہیں۔تقریب سے مدرس محمد صدیق ،مدرس تنویر احمداور ساجد محمود نے بھی خطاب کیا اور تعلیمی اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button