متفرق

مردم شماری کے لئے اجرت پر گاڑیوں کے حصول میں مقامی ٹرانسپورٹرز نظر انداز، عدالت جانے کا اعلان

گانچھے(محمد علی عالم ) مردم شماری میں مقامی ٹرانسپوٹرز کو نظرانداز کرنے پر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن گانچھے نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ہماری تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو پورے ضلع میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے ان خیالات کا اظہار صدر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے خادم حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا انتظامیہ نے ملی بھگت کر کے مردم شماری میں استعمال کرنے کے لئے ضلع سے باہر کی گاڑیوں کو لایا گیا ہے جو کہ ضلع کے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سراسر ناانصافی اور زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب محرم سمیت دیگر موقعوں پر انتظامیہ کو گاڑیوں کی ضرورت پڑتی ہے تو ضلع سے گاڑیوں کو پکڑتی ہے اور اس کا اجرت بھی نہیں دیا جاتا ہے اور کئی کئی دن تک ہم سے کام لیتا ہے اس حوالے سے ہم نے ڈپٹی کمشنر گانچھے سے بات کی تو انہوں نے ہمارا موقوف سننے کی بجائے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی اور ہمارے تحفظات سننے کی زحمت تک نہیں کی۔ اس لئے ہم نے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں وکلاء سے ہماری مشاورت مکمل ہو گئی ہے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ مردم شماری میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر دس سے پندرہ ہزار روپے اجرت دی جا رہی ہے اس سے ضلع کے ٹرانسپورٹرز کو یکسر محروم رکھنے کی سازش کی گئی ہے ضلعی میں لوکل ٹرانسپوٹرز کی گاڑیاں ہونے باوجود ہمیں نظرانداز کرکے ملی بھگت کے زریعے بیرون ضلع سے گاڑیاں لانا ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا موقوف لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو ان کے موبائل پر متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود کال رسیو نہیں کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button