متفرق

غربت اور بیروزگاری کے خاتمے کے لئے نجی شعبے اور صنعتوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: ارمان شاہ رکن کونسل

گلگت ( پ ر)ممبر گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صوبائی قیادت نے مختصر عرصے میں نمایاں ترقیاتی کام کئے ہیں۔ تمام ادارے مکمل طور پر فعال اور سرگرم ہیں۔ محکمہ تعمیرات سمیت دیگر تمام محکموں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو ترجیحاتی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل نے کہا کہ اس خطے کی ترقی کے لیئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور صوبائی قیادت سنجیدہ ہے جس کے سبب سی پیک سمیت دیگر اہم منصوبوں کے زریعے گلگت بلتستان میں ترقیاتی عمل کو تیز کیا جا رہا ہے۔ فائبر آپٹک ، عالمی معیار کا روڈ اور بعد ازاں سی پیک کے تحت بننے والے پراجیکٹس کی تکمیل سے یہ خطے سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی جنت بن جائے گا۔ خطے سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیئے ضروری ہے کہ نجی شعبے اور انڈسٹری کو اس خطے میں پھلنے پھولنے کا موقع دیا جائے۔ توانائی کے منصوبوں اور انفراسٹرکچر کے مکمل ہو جانے کے بعد گلگت بلتستان میں نہ صرف ملک کے نمایاں صنعت کار بلکہ بین الاقوامی کمپنیاں بھی سرمایہ کاری کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے شعبے کو بھی فوقیت دی ہے جس کی بدولت آنے والے دنوں میں مردو خواتین کی ایک بڑی تعداد نجی شعبے کو مستحکم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں گے۔ نجی شعبے اور کاروبار کی بدولت ملازمتوں اور روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button