متفرق

بجلی سمیت کچھ مسائل ایسے ہیں جن پر جلدی قابو نہیں پایا جاسکتا، اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ کی ہوٹل ایسوسی ایشن اور دیگر سے گفتگو

ہنزہ(رحیم آمان) ہنزہ کریم آباد کے ایک نجی ہوٹل میں اے سی ہنزہ سمیع اللہ فارقی کی زیر صدارت ہوٹل ایسوسی ایشن،بازار ایسوسی ایشن،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ،ٹی ایم ایس اور کے ڈبلیو اے کے عہداران کے ساتھ موجودہ سیا حت سے متعلق مسائل اور اُن کے حل موضوع پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقعے پر اے سی ہنزہ سمیع اللہ فاروقی نے کہا کہ ہنزہ کے تمام ہوٹل مالکان نے انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے مقامی انتظامیہ نے سیاحت کے حوالے سے انہیں جو احکامات جاری کیے تھے ان پر بھر پور عمل کیا ہے۔جو ہمارے لیے بھی اور یہاں آنے والے سیاحوں کے لیے بھی خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیا حت کے حوالے سے جو مسائل ہیں ہم نے اُن پر کنٹرول کرنے کی حتی الامکان کوشش کی ہے لیکن بجلی سمیت کچھ مسائل ایسے ہیں جن پر فوری طور پر قابو نہیں پایا جا سکتا ۔ اس کے لیے کس بڑے پروجیکٹ کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ یہاں پارکنگ کا بہت بڑا مسلہ ہے اس مسلے کے حل کے لیے بھی ہم نے ایک جگہ مختص کی تھی کچھ وجوہات کے بنا پر عین وقت پہ وہ پورا نہیں ہو سکا۔انہوں نے امن کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کہا جو بھی سیاح ہنزہ آکے لڑائی جھگڑے کرنے کی کوشش کرےئگا اُس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔

اس موقع پر ہوٹل ایسوسی ایشن اور بازار ایسوسی ایشن کے صدور صاحبان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کی عین آمد کے وقت ہنزہ میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں سخت مشکلات کا سامنا ہے اور جب کی چند بااثر ہوٹلوں کے پاس دن رات اسپیشل لان موجود ہے جو ہمارے لیے دُکھ کے باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ سیاحت کی بحالی اور بہتری کے لیے انتظامیہ کے ہمیشہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور حکومت کے شانہ بشانہ ساتھ دینگے۔لیکن حکومت سے بھی گزارش ہے کے وہ بھی ان کے دیرینہ مسائل کو حال کرے۔

اس موقعے پر ہنزہ میں سے کچرے اُٹھانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے مقامی انتظامیہ اور کاورباری برادری کی مل کر کوششیں کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا اور کاروباری نے برادری نے محکمہ سیاحت کی ناکافی اقدامات کی مذمت کی اور سیاحت کی شعبے سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button