گلگت بلتستان

دیامر کے مکینوں میں پاکستانیت اور اسلام پسندی کوٹ کوٹ کر بھری ہے، وزیر اعلی کا چلاس میں خطاب

چلاس( شہاب الدین غوری)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ قومیتوں کی تقسیم نے دیامر کر برباد کر دیا ۔ یہاں کی سیاسی قیادت نے چند ووٹوں کی خاطر پو ری قوم کو قومیت کے نام پر تقسیم کیا ۔ گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں سب سے زیادہ قدرتی وسائل دیامر میں ہیں ۔ دیامر کے لو گوں میں پاکستانیت اور اسلام پسندی کو ٹ کوٹ کر بھری ہو ئی ہے ۔دیامر بھاشہ ڈیم گلگت بلتستان کی ترقی کی کنجی ہے ۔ قوموں نے اپنی تقدیر خود بنانا ہو تی ہے اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی ۔ گلگت بلتستان میں زمینیں وافر ہو نے کے باوجو د بنجر ہیں ۔ ہماری اپنی پیدواری صلاحیت نہیں ہے ۔ افسوس کی بات ہے سبزیاں اور انڈے تک ہزارہ سے لانے پڑ تے ہیں ۔

اپنے دورہ دیامر کے موقع پر کینو داس میں ایفاد پراجیکٹ کے تحت ہزاروں کنال اراضی قابل کاشت بنانے کی افتتاحی تقریب کر تے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا نعرہ ہے گلگت بلتستان کا ہر بچہ ۔سکو ل میں اچھا ۔ اس کے تحت صوبائی حکو مت نے میٹرک تک بچوں کو مفت کتابیں دی جا رہی ہیں ۔ اپنے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دیں صوبائی حکومت سروے کے ذریعے ایسے گھرانوں کی نشاندہی کر ے گی جن کے سربراہان معذور ہیں یا کمانے کے قابل نہیں ہیں ایسے گھر کے بچوں کو حکو مت ماہانہ ایک ہزار روپے وظیفہ بھی دے گی تاکہ وہ پڑھ سکیں ۔

انہوں نے کیڈٹ کالج چلاس کا نام علامہ شبیر احمد عثمانی کیڈٹ کالج گو ہر آباد چلاس رکھنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا کہ صوبائی حکو مت اگلے سال کیڈٹ کالج کے تین پو زیشن ہو لڈر بچوں کو سکالر شپ دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 2 فیصد اراضی قابل کاشت ہے جس میں سے ڈیڑھ فیصد بنجر پڑی ہے ۔ ہمارا مصمم ارادہ ہے کہ اسے آباد کیا جائے اس کیلئے صوبائی حکو مت کی کو ششوں سے 13ارب روپے کا پراجیکٹ منظور ہوا ہے ۔ جس کے ذریعے گلگت بلتستان کی 8لاکھ کنال اراضی کو قابل کاشت بنایا جائے گا ۔ گریٹر واٹر سکیم آئندہ ڈیڑھ سے دو سال میں مکمل کریں گے اور ضرورت پڑنے پر مزید بیس کروڑ روپے فراہم کر یں گے ۔ انہوں نے چلاس میں پو لو گرؤنڈ اور نو جوانوں کی تفریح اور کھیل کیلئے ہائی سکو ل چلاس میں ایک کروڑ کی لاگت سے فٹ بال اور ہاکی کیلئے گراؤنڈ بنانے کا اعلان بھی کیا ۔ انہوں نے پبلک سکول چلاس کیلئے 2 بسیں دینے کا اعلان کیا ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گو ہر آباد کو الگ تحصیل کا درجہ دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں قومیت کے ناسور نے علاقے کو پسماندہ رکھا ۔ لو گوں کی ذات پات مت پرکھیں سب انسانوں کو ایک نظر سے دیکھاجائے ۔

صوبائی وزیر امور نو جوانان اور ترقی نسواں ثوبیہ جبیں مقدم نے کہا کہ صوبائی حکو مت عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے دن رات کو شاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گو ہر آباد کو گزشتہ ادوار میں جان بو جھ کر پسماندہ رکھا گیایہاں کے عوام تعلیم اور صحت کی بنیادی سہو لیات سے محروم ہیں ۔ گو ہر آباد اور گو نر فارم میں دس دس بیڈ کے ہسپتال کا تعمیراتی کام گزشتہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے ، وزیر اعلیٰ انہیں جلد مکمل کر نے کے احکامات صادر کریں ۔

اس موقع پر ایفاد کے پراجیکٹ ڈائریکٹر احسان میر نے بھی خطاب کیا جبکہ کمیو نٹی کی طرف سے ریحان نے سپاسنامہ پیش کیا ۔

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button