کیریئر

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر کا اجلاس، ٹیسٹ انٹرویو کےذریعے پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ جوائن کرنے والوں کی مستقلی کا مطالبہ

گاہکوچ(معراج علی عباسی)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع غذر کا اہم اجلاس زیر صدارات ایڈوکیٹ شہزاد عالم نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر منعقد ہوا ۔ اجلاس میں بار کونسل کے تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طورپر صوبائی حکومت سے بھر پور مطالبہ کیاہے کہ گلگت بلتستان پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ میں ٹیسٹ انٹرویو کے ذریعے تقرر ہونے والے کنٹریکٹ آفیسران ڈی پی پی اور اے ڈی پی پی کو ان کے عہدوں پر مستقیل کیا جائے ۔ان تمام کنٹریکٹ را افیسران کی تقریری میریٹ پر ہوئی ہے اس لیے ان عہدوں پر ان کی تعیناتی حق بھی ہے محکمہ صحت گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے والے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو بھی مستقل کردیا گیا ہے جو کہ ایک مثبت اقدام ہے محکمہ صحت کے علاوہ دیگر اداروں میں بھی کنٹرکٹ آفیسران کو مستقل کردیا گیا ہے اور اسی طرح ہی ماجی میں پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ گلگت بلتستان میں کنٹریکٹ آفیسران کو مستقل کردیا گیا اس لیے ہم حکومت سے بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ موجودہ وقت میں پراسکیوشن ڈپارٹمنٹ میں خدمات سرانجام دینے والے ڈی پی پی اور اے ڈی پی پی (ر) آفیسران کو بھی فورطورپر مستقل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈوکیٹ سلطان ولی خان جنرل سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ، ایڈوکیٹ جاوید اقبال صدر نون لیگ یاسین ، ایڈوکیٹ نصیب حسین، شاہ مراد ، میر حمذہ ، رحمان علی، احمد عالم، اکبر علی۔ وکیل حمد۔ ممتاز علی اور سنیئر ایڈوکیٹ و رہنما پی ٹی آئی عطاالرحمٰن کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button