سیاست

بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کو امنگوں کے مطابق سیٹ اپ اور اختیارات مل جائیں گے، برجیس طاہر کی فراق سے گفتگو

اسلام آبا د (پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مختلف مسائل اور سیاسی صورت حال پر بھی تفصیلی بات ہوئی ۔صوبائی ترجمان نے کہا کہ آپ کا گلگت بلتستان میں پارٹی کو منظم کرنے اور الیکشن میں غیر معمولی کامیابی کلیدی کردار ہے ۔گلگت بلتستان کے میگا منصوبوں کی تعمیر میں بھی آپ کی برا بر رہنمائی حاصل ہوتی رہی ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی طرز زندگی میں مثبت اور معیاری تبدیلیاں لانا ہے ،ہم نے گلگت بلتستان کیلئے اپنی بساط سے بڑھ کر کوششیں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کے مطابق نیا سیاسی سیٹ اپ اور اختیارات مل جائیں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button