چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) دیامر کے ٹھیکیداروں نے گلگت بلتستان کے اہم ترین منصوبوں کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچا کر ایوارڈ اور کیش انعام حاصل کیا ہے۔ نام نہاد صدر ٹھیکیدار ایسوسی گلگت بلتستان فردوس خان دیامر اور نگر کے ٹھیکیداروں سے حسد کرکے بدنام کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔
ان خیالات کا اظہار دیامر سے تعلق رکھنے والے معروف ٹھیکیداروں عبدالصمد ، رحمت گل ، صاحب حق ، مہتر آمان ، سید رحمان ، نعمت خان ، عبدا لطیف و شرافت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیامر میں اس وقت سینکڑوں ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ دیامر سے دیگر اضلاع میں جو منصوبے حاصل کئے ہیں وہ بھی کامیابی سے مکمل کر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا فردوس سمیت دیگر سازشی عناصر دیامر اور نگر کے ٹھیکیداروں سے حسد کرتے ہیں اور یہ لابی ہمیشہ دیامر اور نگر کے عوام سمیت ٹھیکیداروں سے نالاں رہتے ہیں ہم دیامر اور نگر کے ٹھیکیدار نہ کسی سے دبے ہیں اور دبیں ینگے ہم خطے کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ینگے جلنے والوں کا منہ ہمیشہ ہی کالا ہوتا ہے جس کا علاج ہمارے پاس نہیں ہے۔