عوامی مسائل

چھورکاہ نالہ کے دونوں کناروں پر مزید بند تعمیر کئے جائیں گے

شگر(عابدشگری)اسسٹنٹ کمشنر شگر سید موسیٰ بخاری نے پی پی ایچ ای ڈسپنسری الچوڑی ،چھورکاہ اور چھورکاہ میں سیلاب سے متاثرہ جگوں کا دورہ کیا۔سول ڈسپنسری الچوڑی کے مختلف حصے دیکھے اور مریضوں کے ریکارڈز چیک کئے۔ نیز، میڈیکل آفیسر سے تفصیلی بریفنگ بھی لی گئی۔

سول ڈسپنسری چھورکاہ کے دورے میں انہوں نے صفائی ستھرائی کی حالت زار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ اے سی شگر نے چھورکاہ میں سال 2015میں سیلاب سے تباہ ہونے والی نالہ چھورکاہ کا بھی دورہ کیا۔اورندی پر کھدائی اور حفاظتی بند کا معائنہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ندی کے دونوں کناروں پر جلد مزید بند تعمیر کئے جائیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button