تعلیمخبریں

حکومت گلگت بلتستان اور ایچ ای سی کے درمیان دستاویز مفاہمت پر دستخط

اسلام آباد: چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محمد محی الدین احمد وانی کی کاوشوں سے حکومت گلگت بلتستان اورایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ETC) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مابین آج دستاویزی مفاہمت(ڈی او یو) پر باضابطہ دستخط کر دیئے گئےہیں حکومت گلگت بلتستان نے مختلف محکموں میں موجود خالی آسامیوں پر بھرتی اور موزوں امیدواروں کے انتخاب کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے یہ خدمات حاصل کی ہیں اس ضمن میں احمد خان ڈپٹی سیکریٹری امپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ جی بی اور ڈاکٹر شائستہ سہیل، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے اس موقع پرامید کا اظہار کیا کہ ETC-HEC گلگت بلتستان کے مختلف محکموں میں پر کی جانے والی مختلف آسامیوں پر بھرتیوں کے لیے اسکریننگ ٹیسٹ کے ذریعے میرٹ کو برقرار رکھنے اور شفافیت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا جس سے گلگت بلتستان کے قابل اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتوں کے مواقع میسر آیئں گے۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button