جرائم

درکوت یاسین میں نوجوان شکاری اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا

یاسین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین کے گاوں درکوت میں 25 سالہ نوجوان شکاری شکار کھلتے ہوئے اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا ۔

یاسین پولیس کے مطابق درکوت سے تعلق رکھنے والے نوجوان اپنے ذاتی رائفل کے ساتھ گھرسے متصلہ پہاڑی پر شکارکرتے ہوئے اچانگ گیرگئے گیرنے کے دوران اس کی ہاتھوں میں موجود بندوق سے گولی چلی اور شدید زخمی ہوگئے مقامی لوگوں نے فوری طورپر زخمی شکاری کو لالک جان ڈسپنسری ہندور پہنچایا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔لالک جان ڈسپنسری ہندور اور سول ہسپتال طاوس میں ڈاکٹردستیاب نہ ہونے کے باعث یاسین پولیس نے نعش کو اپنے قبضے میں لیکر 150کلومیٹرکے مسافت کے بعد گورنمنٹ ہسپتال گوپس سے پوسٹمام کرا نے کے بعد نعش ورثا کے حوالے کی۔

یاسین پولیس کے مطابق ڈی ایچ او غذر نے نعش کو پوسٹمام کرنے کے خاطرگوپس لے جانے کے لیے یہ کہہ کرایمبولنس دینے سے انکار کیا کہ ایمبولینس زندہ لوگوں کے لیے ہوتاہے پولیس نعش کو اپنے بندوبست پہ گوپس لیجاکر پوسٹمام کرائے ۔جس پر یاسین پولیس نے پرائیویٹ گاڑی کے زریعے نعش کو درکوت سے گوپس منتقل کیا اور پوسٹمام کرایا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button