اہم ترینجرائم

بچی کو ایک سال تک بلیک میل کرنے اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں 4 ملزمان گرفتار

اسکردو/گلگت: روندو پولیس نے کمسن لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

بچی کو مبینہ طور پر ایک سال کے عرصے کے دوران متعدد افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مبینہ طور پر ملزمان نے جنسی زیادتی کی ریکارڈنگ کی اور پھر اس ویڈیو کو بچی کو بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔

متعدد مقامی ذرائع کے مطابق یہ ہولناک واقعہ روندو کے نواحی علاقے طورمیک میں پیش آیا۔

وزیراعلیٰ خالد خورشید نے واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشرے کے لئے شرمناک قرار دیا ہے اور پولیس حکام کو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

معروف قانون دان اور ترقی پسند کارکن آصف ناجی نے پامیر ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے اس جرم کی شفاف انکوائری اور تمام ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button