خبریں

چیف سیکریٹری کاظم نیازنے انٹر کالج فار بوائز یاسین میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا

یاسین (معراج علی عباسی ) چیرمین وی ڈی او راجہ کرامت الللہ کے قیادت میں راجہ عبدالصبور خان ،خلیفہ دلاور خان اور صبدار شاہ وزیر پر مشتمل تحصیل یاسین کا ایک نمائندہ وفدنے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ڈاکٹرکاظم نیاز سے ان کے دفترمیں ملاقات کیا ۔یاسین کے نمائندہ وفدنے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو انٹرکالج فار بوائز طاوس یاسین میں ہونے والی مبینہ کرپشن کے حوالے سے شکایت کی جس پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے محکمہ تعلیمات عامہ گلگت بلتستان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری آفس کے زریعے ایک ہفتے میں کالج کے پرائیوٹ فنڈمیں ہونے والی مبینہ کرپشن کی مکمل تحقیقات کا حکم جاری کردیا ۔

دوران ملاقات چیرمین وڈی او راجہ کرامت اللہ نے چیف سیکرٹری کو گلگت سے یاسین روزانہ سروس کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرزکے جانب سے سرکاری کرایہ نامے کو نظرانداز کرکے غیریب مسافروں سے من پسندکرایہ وصول کرنے کے خلاف تحریری درخواست پر سیکرٹری ایکسائزاینڈٹیکیسن کو فوری کاروائی کرنے کی احکامات جاری کیا۔یاسین کے نمائندہ وفد میں شامل راجہ عبدالصبور نے یاسین میں موجود عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو یاسین آنے کی دعوت دی جس پر چیف سیکرٹری نے بہت جلد تحصیل یاسین کا دورہ کرکے عوامی مسائل کو موقع پر حل کرنے کی یقین دلادی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button