تعلیم

وزیر اعلی یکم نومبر کو کے آئی یو دیامر کیمپس کا افتتاح کریں گے

چلاس(مجیب الرحمان)قراقرم یونیورسٹی دیامر کیمپس کے ایڈمنسٹریٹر اور کے آئی یو فوکل پرسن ڈاکٹر محمد شاہنواز نے کہا کہ دیامر میں یونیورسٹی کیمپس کی اہمیت اور ضرورت کے پیش نظر حکومتی کوششوں سے کیمپس منظور ہوا ہے۔کیمپس فروری مارچ میں باقاعدہ شروع ہوگا۔ دیامرکیمپس میں الیکٹریکل،سول انجینئیرنگ،مکینیکل انجئینئیرنگ، آرکیالوجی،فاریسٹری،ایگریکلچر سمیت چھے سے سات ڈپارٹمنٹس شروع کئے جائیں گے۔دیگر ڈپارٹمنٹس بھی عمائدین سے مشاورتی میٹنگ کے انعقاد کے بعد ضرورت کے پیش نظر قائم کئے جائیں گے۔جلد ہی کیمپس میں عملے کی بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔عمارت کی حفاظت کے لئے چو کیدار تعینات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دیامر کیمپس اور ہنزہ کیمپس کا سٹیٹس ایک ہی ہے۔ پورے پاکستان میں آٹھ کیمپسز میں سے دو کیمپس گلگت بلتستان کو ملنا اعزاز کی بات ہے۔ گورنر،وزیر اعلیٰ،سیکرٹری ایجوکیشن اور دیامر کی سیاسی قیادت اور وزراء کی محنت سے کیمپس کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔کیمپس کی عمارت فزیکلی طور پر ہینڈ اوور ہوئی ہے۔موجود عمارت میں ضروریات پوری کر کے کلاسز کا آغاز کر دیں گے۔کیمپس کے لئے ایچ ای سی سے ایک سو ستاون ملین روپے ڈیمانڈ کی ہے۔ایک سو ستائیس ملین کی ریلیز مل جائے گی۔دیامر کے کیمپس میں طلباء کی تعداد بہت زیادہ ہے۔سکل ڈویلپمنٹ ورکشاپس کا بھی انعقاد کریں گے۔ملک بھر سے بھی طلباء یہاں آکر مستفید ہونگے۔فیسیں انتہائی مناسب اور نارمل رکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان یکم نومبر کو دیامر یونیورسٹی کیمپس کا افتتاح بھی کر لیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button