نوجوان

ہلال احمرنوجوانوں کے اندررضاکارانہ خدمت کے جذبے کو اجاگرکرنے کے حوالے سے اپنی تمام ترکوششیں برائے کارلارہی ہے، طارق حسین شاہ

گلگت(پ ر)ہلال احمرگلگت بلتستان کے چیئرمین طارق حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہلال احمرگلگت بلتستان علاقے میں وقوع پذیرہونے والی قدرتی آفات کے متاثرین کی امدادوبحالی کی سرگرمیوں کے علاوہ نوجوانوں کے اندررضاکارانہ خدمت کے جذبے کو اجاگرکرنے اور انہیں کارآمدشہری بنانے کے حوالے سے اپنی تمام ترکوششیں برائے کارلارہی ہے تاکہ یہ لوگ معاشرے میں دکھی انسانیت کی خدمت اور انسانی فلاح وبہبودکی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے سکیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہلال احمرگلگت بلتستان کے زیراہتمام ادارے کے سٹاف اور رضاکاروں کے لئے خاندانی روابط کی بحالی کے موضوع پر منعقدہ تین روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہلال احمرکی بنیاددکھی انسانیت کی بے لوث خدمت اوررضاکارانہ خدمت کوفروغ دینے کی غرض سے رکھی گئی ہے اسی لئے رضاکاروں کو ادارے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔معاشرے میں بلاتفریق رنگ ونسل دکھی انسانیت کی مددکے لئے کوشاں رضاکارہلال احمرکا ایک اہم قیمتی اثاثہ ہیں۔ یہی درس دین اسلام بھی ہمیں دیتا ہے ۔ انہوں نے رضاکاروں پر زوردیا کہ وہ ہلال احمرکی جانب سے منعقدہ ورکشاپس سے حاصل شدہ معلومات کو عملی زندگی میں اپنانے اور انہیں دوسروں تک پہنچانے میں اپنا کرداراداکریں۔

تقریب سے ہلال احمرپاکستان کے پروگرام منیجرملک احمدشیراز، ہلال احمرجی بی کے پروگرام منیجرآرایف ایل مبشرکریم ودیگرنے بھی خطاب کیا۔

آخرمیں چیئرمین ہلال احمرجی بی طارق حسین شاہ ویگرمہمانان نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button