خبریں

ہنزہ : ہنزہ میں یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانا گیا۔ اس سلسلے میں ایک یکجہتی کشمیر ریلی اے سی آفس ہنزہ نکالی گئی شاہراہ قراقرم سے ہوتا ہوا الکریم بیکری پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ۔ ریلی اسٹنٹ کمشنر ہنزہ ڈاکٹر انیس اقبال کی سربراہی میں نکالی گئی جس میں عوام کی کثیر تعداد سمیت سٹوڈنٹس اور اساتذہ نے خصوصی شر کت کی ۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ مقبوضہ جموں کشمیر اور آج 27اکتوبر کادن ہے یہ وہ سیاہ ترین دن ہے جب غاصب بھارتی افواج نے 27اکتوبر 1947کو جموں و کشمیر کے علاقے سر ینگر میں اُتر کر مظلوم کشمیر ی بھائیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے ،قتل کیا،معصوم بچوں کو بھی نہ بخشا گیا اور کشمیر یوں کو گھروں سے بے دخل کرکے زمینوں پر قابض ہوگئے اور اب تک وہی انسانیت سوز سلوک جاری ہے کشمیری اس بد ترین ظلم اورستم کے خلاف ہرسال اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ عالمی سطح پر کشمیر میں ہونے والے مظالم کی طرف بھی نظر اُٹھاکر دیکھ لے ۔

اُنہوں نے مزید کہاکہ گزشتہ 70سالوں سے کشمیری قوم اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنے حق خودارادیت کے لئے اب تک لاکھوں انسانی جانیں قربان ہوچکی ہیں لیکن غاصب بھارتی حکومت روز اول سے عالمی قوانین کی دھجیاں اُڈاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر پر قابض ہے ہم اس کی بھر پور انداز میں مذمت کر تے ہیں ۔ گزشتہ دو سالوں نریندر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد کشمیریوں پر ظلم و ستم اور قتل و غارت گری کا بازار پھر گرم کیا گیا ہے ۔ تم تمام ریلی کے شرکاء اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی افواج کو نکال کر گزشتہ 70سالوں سے ظلم کے شکار کشمیریوں کو نجات دلایاجائے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوتا ہے ہرسال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ۔ بحثیت انسان ہمارا فرض ہے کہ دنیا کے کسی بھی علاقے ظلم ہوگا تو اُس کے خلاف آواز اُٹھائیں گے کشمیری تو ہمارے بھائی ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button