اہم ترینخبریں

اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی کیپٹن(ر) شفیع خان نئے قائد حزب اختلاف اسمبلی منتخب

گلگت ( ارسلان علی ) قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف تبدیل ، اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی کیپٹن(ر) شفیع خان نئے قائد حزب اختلاف اسمبلی منتخب ہو گئے ، سات ممبران اسمبلی کی ریکوزیشن کے بعد سیکریٹری ٹو قانون ساز اسمبلی عبداللہ خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قانون ساز اسمبلی کے رول آف بزنس کے شق نمبر 267کے تحت سپیکر قانونی ساز اسمبلی جی بی حاجی فدا محمد ناشاد نے قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ پر عدم اعتماد کی کارروائی کرتے ہوئے تمام ممبران کے دستخطوں کے تصدیق فزیکل ویری فکیشن کے تحت کی اور ممل چھان بین کے بعد کیپٹن(ر) شفیع خان کو اکثریتی حمایت پر قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان منتخب کرکے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دی گئی ۔

رواں ماہ ممبر اسمبلی کیپٹن(ر) شفیع خان نے قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ کی تبدیلی کیلئے ممبران اسمبلی کے دستخطوں کیساتھ ریکوزیشن جمع کرا دی تھی جس پر سپیکر نے تمام اپوزیشن ممبران جنہوں نے دستخط کر دئیے تھے تمام کو اپنے چیمبر طلب کرکے فزیکل ویری فکیشن کی جس پر اسلامی تحریک سے کیپٹن(ر) سکندر ، ریحانہ عبادی ، ایم ڈبلیو ایم سے کاچو امتیاز ، حاجی ڈاکٹر رضوان ، نوازخان ناجی اور بی بی سلیمہ نے تصدیق کر دئیے جس پر کیپٹن (ر) محمد شفیع خان سمیت سات رکن اسمبلی کی مکمل حمایت حاصل رہی جس پر سپیکر اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے باقاعدہ تحریری نوٹیفکیشن جاری کرکے قائد حزب اختلاف حاجی شاہ بیگ کو تبدیل کرکے کیپٹن(ر) محمد شفیع کو قائد حزب اختلاف منتخب کر دیا ۔

نو منتخب اپوزیشن لیڈر کیپٹن(ر) شفیع خان نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کیلئے ریکوزیشن سپیکر اسمبلی کے پاس جمع کرائی گئی تھی لیکن ممبران اسمبلی کے ڈبل دستخطوں سے مسائل پیدا ہوئے تھے لیکن سپیکر اسمبلی نے تمام اپوزیشن ممبران کو چیمبر میں طلب کرکے فزیکل ویری فکیشن کی جس پر سات ممبران نے قائد حزب اختلاف کیلئے میری حمایت کر دی جس پر سپیکر نے باقاعدہ تحریری نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک نے شروع دن سے ہی عوام کے فلاح و بہبود کیلئے اسمبلی میں آواز بلند کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ کمزور اپوزیشن کے باعث گزشتہ ڈھائی سالوں میں کرپشن ، لوٹ کھسوٹ کے ذریعے سب سے زیادہ نقصان عوام کا ہوا ، خطے کی تعمیر و ترقی کیلئے پہلے بھی اسمبلی میں آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی عوام کیلئے کلیدی کردار ادا کرونگا ، انہوں نے قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کیلئے مکمل حمایت کرنے پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button