حادثاتخبریں

نگر : گانچھے حادثہ کے بعد نگر کےہوٹلوں میں گیس چولھے اور کوئلہ جلانے کی پابندی

نگر : گانچھے حادثہ کے بعد نگر کےہوٹلوں میں ہیٹنگ کے لئیے کوئلہ اور ایل پی جی کے استعمال پر فوری پابندی عائد

نگر(پ ر) ضلع نگر میں ہوٹلوں میں ہیٹنگ کے نظام کیلئے کوئلہ اور ایل پی جی کے استعمال پر فوری پابندی عائد ،عملدرآمد کیلئے احکامات جاری۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نگر نوید احمد نے جمعرات کے روز کسی بھی بڑے انسانی حادثے یا سانحے کے سدباب کیلئے ضلع بھر کے ہوٹلوں میں ہیٹنگ کیلئے استعمال کئے جانے والے کوئلے اور ایل پی جی کے استعمال پر فوری پابندی عائد کردی ،پابندی کا نفاذ آج سے پورے ضلعے میں ہوگا جس کے بارے تمام ہوٹل مالکان کو احکامات جاری کردئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پابندی کا فیصلہ کسی بھی انسانی حادثے کے سدباب کیلئے کیا گیا ہے کیونکہ ماضی میں اسطرح کی غفلت سے کئی جانیں ضائع ہوچکی ہیں ،اور ہوٹل مالکان کو اس چیز کی اجازت دی جاچکی ہے کہ وہ سیف ہیٹنگ کا نظام لاگو کر سکتے ہیں لکڑی اور بجلی کے نیون ہیٹرز استعمال کی اجازت ہوگی۔فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مجسٹریٹس اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں جو آج سے اپنے سرپرائز چھاپوں کا آغاز کریں گے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ہوٹل مالکان پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گیاور بھاری جرمانوں کے ساتھ انکے ہوٹلوں کو غیر معینہ مدت تک سیل بھی کیا جائے گا۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button