اموات

رضی الدین کی وفات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا بڑا نقصان ہے۔ چودھری منظور مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی

اسلام آباد(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات چودھری منظور نے پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید رضی الدین رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ رضی الدین کی وفات پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کا بڑا نقصان ہے۔انکی رحلت سے گلگت بلتستان ایک سینئر سیاستدان سے محروم ہوا ہے۔پیپلز پارٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔مرحوم نے پیپلز پارٹی کی زبردست ترجمانی کی۔مرحوم پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی انکے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور دعا گو ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button