خبریںعوامی مسائل

نزہ تھر مل جرنیٹر کیلئے تیل کی فراہمی بند، وڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافے سے نظام زندگی مفلوج

ہنزہ (بیورورپورٹ) ہنزہ تھر مل جرنیٹر کیلئے تیل کی فراہمی بند۔ بلات کی عدم ادائیگی پر پٹرول پمپ مالکان نے محکمہ برقیات کو تیل کی سپلائی روک دی۔ لوڈ شیڈنگ میں غیر معمولی اضافہ نظام زندگی مفلوج۔

باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پمپ مالکان نے محکمہ برقیات کو یہ کہتے ہوئے تیل بند کردی ہےکہ واجب ادا رقم جو پچاس لاکھ روپے سے زائد ہے پے مینٹ کرے اور تیل لے جائیں ۔ ہم نے بھی آگے پیسے دیکر تیل منگوانا ہوتا ہے ۔ حسن آباد ۱ میگاواٹ تھرمل جرنیٹر کیلئے تیل کی سپلائی بند ہونے سے ہنزہ میں بجلی کا شیڈول بُری طرح متاثر ہوا ہے ۔

عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ تیل کی مد میں جو بقایا جات ہے جلد ریلیز کرکے پے مینٹ کرے۔ سردیوں کا موسم ہے لائٹ کی اشد ضرورت پڑتی ہے ۔1.2ہائیڈرل پاور پروجیکٹ اور ون میگاواٹ تھرمل جرنیٹر ملاکر تین سے چار گھنٹے بجلی دستیاب ہوتی ہے، 18سے 20گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے۔ جبکہ تھرمل جرنیٹر بند ہونے سے سارا لوڈ ہائیڈرل پاؤر پروجیکٹ پر پڑے گا ۔ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کی حالت بھی کمزور ہے زیادہ لوڈ ڈالنے سے وہ بھی جواب دے سکتا ہے لہذا جب تک ہنزہ میں کوئی پاور پروجیکٹ مکمل ہوکر سسٹم میں شامل نہیں ہوتا ۔تب تک تھر مل جرنیٹر کو چلانے کی اشد ضرورت ہے ۔

عوامی حلقوں نے بذریعہ میڈیا مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلے کا حل جلد نکالا جائیں ۔تاکہ ہنزہ کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچایا جاسکیں۔ ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button