چلاس ( شہاب الدین غوری سے ) فقیراللہ کو محکمہ تعلیم دیامر کا ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا قبل ازیں وہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں بحثیت ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل خدمات سر انجام دے رہے تھے فقیر اللہ نے بحثیت ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل تاریخی خدمات انجام دے چکے ہیں انہوں نے وفاقی سطح پر کیڈٹ کالج کے مقدمے میں کامیابی حاصل کی نیز گلگت بلتستان میں محکمہ تعلیم کے تمام کیسزز ختم کرائے اس سے قبل بحثیت اے ڈی آئی محکمہ تعلیم دیامر میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر اس وقت کے سیکرٹری تعلیم محمد نواز نسیم اور ثناءاللہ نے نقد انعامات بھی دئیے اور اسوقت کے چیف سیکرٹریز سلطان راجہ اور یونس ڈاگا نے بھی تعریفی اسناد دئیے جبکہ ایڈووکیٹ جنرل گلگت بلتستان نے نہ صرف تعریفی اسناد دئیے بلکہ دیگر محکموں کو ہدایات بھی دی کہ وہ دیگر محکموں میں بھی ایسے آفیسران کی تعیناتی کی سفارش کی ۔۔۔عوامی حلقوں نے فقیر اللہ کو بحثیت ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم دیامر تعیناتی پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے دیامر میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے عوامی حلقوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم دیامر کے سٹاف کی حاضری یقینی بنانے کیلئے سخت اقدامات کرینگے ۔۔۔۔۔۔۔