خبریں

گورنر گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، گلگت بلتستان اور چین میں منقسم خاندانوں کےمسائل حل کرنے کی اپیل

اسلام آباد (پ ر) گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی ۔اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے امن وامان کے صورت حال سے آگاہ کیا ۔

گورنر گلگت بلتستان نے قراقرم ہائے وے پر سیکیورٹی کے موثر اقدامات اور قراقرم ہائے پر سی پیک فورس کی فوری تشکیل پر وزارت داخلہ کی تعاو ن کو سراہا ۔گورنر گلگت بلتستان اور وفاقی وزیر داخلہ کے مابین گلگت بلتستان کے سرکاری آفیسرو ں کے سرکاری پاسپورٹ کی اجراء میں درپیش مسائل کو جلد حل کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور وفاقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری پاسپورٹ کے اجراء کے حوالے سے کوئی امتیازی سلوک نہیں برتی جائے گی ۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو آگاہ کیا کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد جنہوں نے چائنا سے شادیا ں کی تھیں ان کے خاندانوں کے حوالے سے جو نامعلوم وجوہات کی بنا گزشتہ ایک برس سے منقسم ہیں اور نہایت اضطراب اور ازیت کی صورتحال سے گزر رہے ہیں ان کی بیوی اور بچوں کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں اوران کے خاندانوں سے کوئی رابطہ نہیں کرایا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ وزارت داخلہ اس مسئلے پر چائنا حکام سے بات کریگی اور اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیئے فوری اقدامات کریگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button