قانون ساز اسمبلی اجلاس میںاراکین کی دلچسپی ختم ہوچکی ہے
گلگت (بیورو چیف) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے اجلاس سے ارکان کی دلچسپی ختم ہو کر رہ گئی منگل کے روز اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو ایوان میں کورم پورا نہ تھا غلام حسین ایڈوکیٹ نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی جس پر اپوزیشن کے ارکان جاوید حسین اور کاچو امتیاز حیدر نے حکومتی ارکان اسمبلی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوان میں حکمران جماعت کے 22ارکان ہیں لیکن ان میں سے سرف چار ارکان آئے ھیں جبکہ اپوزیشن کی حاضری پچاس فیصد ھے ارکان کی عدم حاضری پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اکبر تابان نے کہا کہ جو وزرااور ممبران اجلاس میں شرکت نہیں کرتے ان کی غیر حاضری لگا کر تنخواہ کاٹی جائے کورم پورا نہ ہونے پر سپیکر نے اجلاس 30 منٹ کے لیے موخر کر دیا 30 منٹ بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تو کورم بھی پورا ھوگیا سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے رولینگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ جو ممبران اسمبلی غیر حاضر ہوں گے ان کی تنخواہ سے کٹوتی کی جائے گی