اہم ترین

پھسو، چپورسن اور مرکزی ہنزہ میں‌ بجلی کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے، شمس میر مشیر اطلاعات

ہنزہ (نمائندہ خصوصی ) ہنزہ میں بجلی بحران حوالے سے تین اہم نئے منصوبے منظور، مرکزی ہنزہ میں تین میگاواٹ کے دو پن بجلی گھر ، تحصیل گوجال گاوں پھسو بھٹورہ گلیشئرمیں دو میگاواٹ جبکہ وادی چپورسن میں ایک میگاواٹ پن بجلی گھر منصوبوں پر کام شروع کرنے کی منظوری گلگت بلتستان ورکنگ پارٹی اجلاس میں دے دی گئی ہے، جبکہ مشیر اطلاعت حکومت گلگت بلتستان شمش میر نےہنزہ میں بجلی بحران پر قابو پانے کے حوالے سےاجلاس میں کہا کہ ہنزہ کے لیے حکومت گلگت بلتستان نے پہلے ہی بجلی کی ترسیل ایک جگہ سے دوسرے جگہ کے لیے ضلع میں ٹرانسمیشن لائنز کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے۔ جسکے کے بعد ضلع ہنزہ میں بجلی بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ عوامی حلقوں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ہنزہ کے منتخب نمائندہ میر سلیم خان کی غیر موجودگی اور اسمبلی اجلاسوں میں مسلسل غیر حاضری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہنزہ کے مسائل اسمبلی فلور تک پہنچانے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے آج ہنزہ سنگین عوامی مسائل سے دوچار ہیں۔ حلقے سے باہر رہ کر محکمہ برقیات ہنزہ کے خلاف بیان بازی میں کوئی صداقت نہیں ہے ایکسن شیر عباس ایک مخلص اور فرض شناس افسر ہے جس کی ذاتی کوششوں سے ضلع ہنزہ میں جمود ہونے والے منصوبوں اور نئے آنے والے منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرانے میں اہم کردار رہا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضلع ہنزہ میں موجود ہ بجلی بحران محکمہ برقیات کی غفلت نہیں بلکہ موسمیاتی مسائل ہیں جو کہ ایک قدرتی فعل ہیں۔ محکمہ برقیات کے عملوں کے خلاف بے بنیاد بیان بازی اور الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اگر سلیم خان کو ہنزہ کی زیادہ فکر ہے تو وہ اپنے حلقے میں رہ کر عوامی مسائل کا سامنا کرے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button