تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیرَ‌انتظام بارہ روزہ ایم اے ایجوکیشن ورکشاپ اختتام پذیر

گلگت( سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹرایجوکیشن ضلع گلگت سید ریاض حسین نے کہا ہے کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی تربیت پر بھی توجہ دیں سکولوں میں دنیوی تعلیم کے ساتھ مذہبی تعلیم بھی دی جائے۔ محکمہ تعلیم  اسمبلی قرارداد کے مطابق اب  قرآن کی تعلیم بھی دے رہی ہے، جس سے بچوں کو مذہبی تعلیم کے متعلق بھی شعور وآگاہی پید ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے علاقہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زیراہتمام بارہ روز ایم اے ایجوکیشن کے ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔

اُنہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات کے لئے صرف ڈگری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اخلاقی تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے۔ سکولز بھی بچوں کی تربیت گاہ ہوتی ہے طلباء وطالبات اساتذہ سے بہت کچھ سیکھے لیتے ہیں۔ اساتذہ اگر اچھے اخلاق کے مالک ہوں تو بچوں کا اخلاق بھی اچھے ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ خواتین کو تعلیم حاصل کرنے میں جستجو کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایک خاتوں تعلیم یافتہ ہوں تو پورا معاشرہ تعلیم یافتہ ہو سکتا ہے۔ ایک گھر کے اندر خواتین اپنے بچوں پر زیاد ہ توجہ دیتے ہیں۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایجوکیشن نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس وقت ہزاروں طلبا وطالبات علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں فارغ التحصیل ہو کر معاشرے کی تعمیر وترقی میں اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں تعلیم کو پھیلانے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی خدمات قابل ستائش ہے۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دالدار حسین نے کہا کہ تعلیم ہر مرد وخواتین پر فرض ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا رول ادا کر رہا ہے اور آیندہ بھی خطے میں اپنا کردار ادا کر ئیگا۔آج گلگت بلتستان کے دور دارز علاقوں ضلع ہنزہ ، غذر ، استور ، بلتستان میں طلبا وطالبات کو تعلیم دے رہی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہاساتذہ طلباء طالبات کے اخلاقی تربیت پر بھی توجہ دے۔تقریب سے لطیف بیگ انسٹرٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور طلباء وطالبات نے بھی خطاب کیا اور علامہ اقنال اوپن یونیورسٹی کے کاوشوں کو سراہا۔تقریب میں چھوٹے بچوں نے علاقائی رقص بھی پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button