تعلیم

داریل ہائی سکول پھوگچ میں ریٹائر ہونے والے مدرس نظر خان کے اعزاز میں تقریب منعقد

چلاس (مجیب الرحمان) ڈائریکٹر ایجوکیشن دیامر استور ڈویژن فرید اللہ خان نے کہا ہے کہ علم کے ذریعے ہی سے دنیا کا مقابلہ ممکن ہے۔اساتذہ کو جدید تعلیمی تربیت سے روشناس کروانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔اساتذہ ہی مستقبل کے معمار ہیں۔اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے ایک پڑھا لکھا معاشرے کا خواب حقیقت میں بدل دیں۔تعلیم کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر دینگے۔علم کی روشنی پھیلانے میں کوتاہی برتنے والوں کا معاف نہیں کیا جائے گا۔غریب طلباء کو کتابیں کاپیاں اور بیگز سکول انرولمنٹ کے سلسلے میں مفت فراہم کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے داریل پھوگچ ہائی سکول میں مدرس نظر خان کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مدرس نظر خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

تقریب سے خٰطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ضلع دیامر امیر خان نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اساتذہ کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔اور کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔پھوگچ ہائی سکول کے لئے سائنس ٹیچر تعینات کر دیا گیا ہے۔ہر ٹیچر کو اسکے اپنے قریبی سٹیشن پر تعینات کر دیا جا رہا ہے تاکہ دور سے آنے کا بہانہ نہ ہو اور وقت پر حاضر ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی میں کوتاہی برتنے والے اساتذہ کا قبلہ درست کر دیا جائے گا۔تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں کوئی کمی نہ رہ سکے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اور مدرس نظر خان کی خدمات کو سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button