خبریں

شگر میں زراعت کے فروغ کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر غلام اللہ ثاقب

شگر(عابدشگری)ڈائریکٹر زراعت کاچو زاہد علی خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شگر غلام اللہ ثاقب نے کہا ہے۔کہ لیڈیولس کی کاشت سے زمیندار روایتی فصلوں کے مقابلے میں پانچ گنا انکم حاصل کر سکتے ہیں۔ ضلع شگر میں زراعت کی فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہے۔ زراعت کو فروغ دیکر ہم زرمبادلہ کماسکتا ہے۔محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام پھلدار درختوں کی شجر کاری سے متعلق چھورکاہ ہائی سکول میں شعور بیداری مہم کا آغاز ہوگیا۔تقریب کی صدارت ڈائریکٹر زراعت کاچو زاہد علی خان نے کی۔ جبکہ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس میں ڈی ایچ او شگر ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی شگر ڈی ڈی محکمہ تعلیم اور ڈی ڈی زراعت نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ضلع شگر میں زراعت کی فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہے۔ زراعت کو فروغ دیکر ہم زرمبادلہ کماسکتا ہے۔فلاو رکلچر سیکشن کا حشوپی باغ میں افتتاح۔ اس سیکشن کے ذریعے لوگوں میں پھولوں کی کاشت سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے گا اور اس پبلک پیلس کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔۔ گلیڈیولس کی کاشت سے زمیندار روایتی فصلوں کے مقابلے میں پانچ گنا انکم حاصل کر سکتے ہیں۔ اس پھول کی کاشت پرپہلی مرتبہ کام ہورہا ہے۔ اسی پروجیکٹ کے تحت یہ شگر لائے گئے ہیں۔۔آئندہ سیزن میں باغ کے سیر کرنے والوں کے لئے خوبصورت پھول جا بجا نظر آئینگے اسکے علاوہ کمرشل فلوریکلچر کو شگر میں متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button