شعر و ادب

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ریاست علی نے انڈین گانے میں‌ادا کاری کے جوہر دکھائے، گانا ممبئی سے ریلیز ہوگا

گلگت ( خبر نگار خصوصی ) گلگت بلتستان کے نوجوان اداکار ریاست علی کی انڈین گانے کی شوٹنگ مکمل ہوگئی آئندہ ماہ ممبئی سے ریلیز کردیا جائیگا۔ دبئی میں مقیم گلگت بلتستان کے اداکار ریاست علی نے اس سے قبل ملکی سمیت بین الاقوامی فلموں اور گانوں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے خوب نام کمایا ہے ۔ انڈین گانے کی شوٹنگ دبئی سمیت دیگر ممالک میں کی گئی ہے اور آئندہ ماہ ریلیز کردیا جائیگا۔ اداکار ریاست علی نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ انڈین گانے میں کام کرنے کا اچھا تجربہ رہا کئی سینئر اداکاروں اور اداکاراؤ ں سے سیکھنے کا موقع ملا ہے آئندہ ماہ گانا ریلیز ہوجائیگا امید ہے شائقین کو یہ گاناپسند آئیگا ۔ واضح رہے کہ ریاست علی نے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے لئے بھی گانا ریکارڈ کردیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button