سیاست
پاکستان پیلز پارٹی نے ضلع غذر میں تنظیم سازی کا آغاز کردیا
غذر (نمائندہ خصوصی) ضلعی ہیڈکوارٹر گاہکوچ میں صوابائی صدر امجد حسین ایڈوکیٹ نائب صدر جمیل احمد ڈویژنل صدر ڈاکٹر علی مدد شیر نزیر ایڈوکیٹ اور ظفر محمد شادم خیل نے فتہ کاٹ کر افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی صدر امجد حسین نے کہا کہ آج پارٹی میں شمولیت کرنے والے دوستوں کو خوش امدید کہتا ہوں ہماری پارٹی وہ پارٹی ہے جہاں سرمایہ داروں کی کوئی جگہ نہیں اگر اس پارٹی پر الزامات ہیں تو وہ غریب کو نوکریاں دینے کی ہیں غریبوں کو نوازنے کے الزامات ہیں ۔ یہ وہ پارٹی ہے جو ملک کی استحکام کے لئے کام کررہی ہے بھٹو نے اس ملک کے عوام کو ایک نظریہ دیا اس نظریے کے تحت کام کرہی ہے جب پوری دنیا میں پاکستان کو بدنام کیا گیا تو بلاول کو بھیجا اور بلاول نے دنیا کو پاکستان کا اچھا چہرہ دیکھایا۔ میں نتظم سازی پر میری گہری نظر ہے اچھی طرح تنظیم مکمل کرینگے حفیظ الرحمان بلدیاتی انتخابات نہیں کرائٙگا حفیظ 31 مئی سے پہلے اپنے انجام کو ہہنچ جائیگا اور نواز شریف بھی 31 مئی سے پہلے نواز شریف جیل میں ہونگے اور حفیظ اگلے حکومت آنے سے پہلے منور جیل میں ہونگے ہم یہ پشگوی ہوائی نہیں کرتے ان کےکرتوت بتارہے ہیں جن لوگوں نے اس کو ملسط کیا تھا وہ آج پچھتارہا ہے یہ چرب زبان آدمی ہے یہ جھوٹا ہے یہ نگر جا کے ان کا ہوتا ہے اداروں کے پاس جا کے ان کا اور نواز شریف کے پاس جاکے ان کا ہوتا ہے یہ دیامر جاکے مجاہد اول ہوتا ہے اس کو کوئی بھروسہ نہیں ہے ۔یہ حکومت میں لوٹ مار کے ایجنڈے پر آیا تھا ہم نے اس کو روکا تاکہ نقصان کم سے کم ہو ۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازم احد چیمہ کی طرح ان کی کرپشن میں مدد کررہے ہیں یہ ادارے یہ ایکسن اور سکریٹرز حفیظ کے غلام بنے ہوٙئے ہیں یہ نوکری نہیں حفیظ کی غلامی کررہے ہیں یہ ان کی پرچی پر کام کرتے ہیں ۔ نیب احد چیمہ پر ہاتھ ڈال سکتا ہے گلگت میں کیوں خاموش ہیں نیب کے افسر کو ڈرایا گیا ان کی گھر پر فائرنگ کی گئی اس کی انکوائری ہونی چاہئے پتہ چلے اس کے پچھے کون ہے حفیظ خود بخود سامنے آئیگا ۔غذر کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ غذر کے نالہ جات کی حفاظت کی جائے ان نالوں میں گلگت بلتستان سکاوٹ یا آرمی تعینات کی جائے فورس کمانڈر نے یقین دلایا ہے کہ نالہ جات میں فوج تعینات کی جائیگی ۔
انہوں نے کہا کہ اٹھائیس ہزار مربع میل پر پھیلا اس خطے کے تمام وسائل پر یہاں کے لوگوں کا حق ہے چاہے وہ زمین ہو مدنیات ہو یا گلیشئرز ہو ان پر ہمارا حق ہے یہ ہماری نسلوں کی امانت ہے ۔ گوپس یاسین اور داریل تانگیر ضلعوں کی بھرپور حمایت کی ہے انشااللہ دس مئی سے پہلے اعلقن ہوگا اگر اعلان نہ ہوا تو دس مئی کے جلسے میں بتا دینگے کہ ضلع کس طرح لیا جاتا ہے ۔پرانہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستانی ہے ہم آئین پاکستان پر یقین رکھتے ہیں جو قانوں پاکستان میں زمینوں کے متعلق نافذ العمل ہے اس کو گلگت بلتستان میں نافذالعمل کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جمیل احمد نے کہا کہ حفیظ سرکار کرپشن میں مصروف ہے ٹھیکوں کی بندر بانٹ میں لگی ہے انہوں نے کبھی بھی گلگت بلتستان کے لوگوں کی حقوق کی بات نہیں ہے ہے لگیوں نے گلگت بلتستان کی زمینوں کو بھی تخت رائونڈ کے حوالے کرنے والے تھے ہم نے جب حق حاکمیت اور حق ملکیت کی تحریک شروع کردی تو ان کو ہوش آیا یہ رک گئے انہوں نے سی پیک میں گلگت بلتستان کے حصے کو تخت لاہور کے حوالے کردیا بہت جلد غذر میں حق حاکیمت اور حق ملکیت کا جلسہ ہوگا اس جلسے میں عوام بھر پور شرکت کریں انہوں نے ہمارے دور کے منصبوں کے اوپر تختیاں لگادئے انہوں نے غذر کے ٹھکداروں کے ساتھ ظلم کی انتہا کردی چھوٹے سے چھوٹے کام کا ٹھکہ بھی گلگت کے اپنے رشتہ داروں کو دیا ۔ہم پاکستان کے وفادار ہیں حفیظ الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانتا وہ ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے نہیں تھکتا حفیظ کیا ثابت کرنا چاہتا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ ملک سے محبت نہیں کرتے ہم یہ ثابت کرینگے کہ ہم اس ملک کے وفادار ہیں ۔
اس موقع پر ضلعی صدر اور سابقہ پارلیمانی سکریٹری محمدایوب شاہ نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت غذر کے نوجوانوں کو صوبائی حکومت نے شیڈول فورتھ میں ڈال کر ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ریاستی اداروں کو یقین دلاتا ہوں آپ ان نوجوانوں کو فورتھ شیڈول سے نکال دے ہم ان کے ہاتھ میں سبز ہلالی دینگے یہاں کوئی ریاست مخالف نہیں ان کو بنایا گیا ہے ہم شہید لالک جان کے سپاہی ہیں یہاں کے فرزند آج بھی ملک کی دفاع میں برف پوش چھوٹیوں پر کھڑے ہیں غذر کے نوجوانوں کی قربانیوں کے ثبوت یہ سبز ہلالی پرچم ہے جو آپ کو ہر دس قدم پر شہیدوں کے مزاروں پر نظر آرہا ہے ۔