کھیل

ہنزہ:‌ والی بال کی فاتح ٹیم کے اعزاز میں‌تقریب منعقد

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )محکمہ تعمیرات کی جانب سے ہنزہ والی بال فاتح ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام ۔۔ نوجوان نسل کو منفی سر گرمیوں سے دُور رکھنے کیلئے کھیلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات ہنزہ مبشر حسن نے والی بال کے فاتح ٹیم کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں نوجوان نسل تمام زندگی کے شعبوں میں اعلیٰ صلاحیت رکھتے ہیں ان کی حو صلہ افزائی ہماری اولین زمہ داری ہے اُنہوں نے کہاکہ آج کے بعد یہ ٹیم محکمہ تعمیرات کے نام سے کھیلی گی ۔ اس کی تمام تر اخراجات ہم برداشت کریں گے ۔اُنہوں نے جوتل ٹورنامنٹ کے فائنل میں اپنے حریف ٹیم کو شکست دیکر اول پوزیشن حاصل کیا تھا جس پر ایگزیکٹیو انجینئر نے مبارک باد دی اور فاتح ٹیم کو نقد تیس ہزار روپے انعام کا بھی اعلان کیا اور کہاکہ گلگت بلتستان کے کسی بھی علاقے میں والی بال ٹورنامنٹ ہوتو ٹیم کی انٹری اور تمام اخراجات برداشت کرنے کا بھی اعلان کیا۔ تاکہ فزیکل ایجوکیشن کی طرف نوجوان نسل راغب ہو سکیں ہم نے علاقے کی ثقافت اور کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔ پروگرام کے آخر میں ایگزیکٹیو انجینئر بی اینڈ آر نے کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی دکھانے پر سرٹیفکیٹ تقسیم گئیں ۔بعداز الفلاح بینک ہنزہ برانچ کے منیجر برہان نے بھی والی بال فاتح ٹیم کو دس ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔ اس تقریب میں ہنزہ پریس کلب کے عہداروں سمیت ممبران نے خصوصی شرکت کی ۔ایگزیکٹیو انجینئر مبشر حسن نے پریس کلب ہنزہ کے عہداروں کو ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کے حوالے سے تیار کئے گئے کیپ اور شرٹ بھی پیش کیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button