معیشت

یاسین میں‌موڈوری ملٹی پرپز کوآپریٹیو سوسائٹی کا افتتاح

یاسین (،معراج علی عباسی ) صوبائی مشیرخوراک گلگت بلتستان غلام محمد نے موڈوری ملٹی پرپز کوآپرئٹیوسوسائٹی سندھی یاسین کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امسال جولائی سے عوامی مشاورت کے بعد گلگت بلتستان کے لیے مختص سول سپلائی کے گندم کوٹے کو بڑانے کر9 کلو فی نفرکرنے پر غوتر کیا جارہا ہے اس حوالے سے رمضان المبارک کے فورابعد محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے حکام گلگت بلتستان بھرمیں تحصیل بلکہ گاوں سطح پر عوامی مشاورت کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت سب ڈویژن یاسین کے اندار سوا ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر کام آغاز ہوچکاہے ۔ گوپس تا یاسین مین روڑ کی مرمت کے لیے 45کروڑ روپے مختص کیا گیا ہے اگلے ماہ اس اہم منصوبے کی ٹینڈرہوگی ۔اس سال جون سے 12کروڑ کی لاگیت سے تیس بیڈہسپتال طاوس،اٹھ کروڑ سے ڈگری کالج طاوس ،دو کروڑ سے گرلزہائی سکول سندھی کے علاوہ یاسین کے مختلف علاقوں میں چار آرسی سی پل کے علاوہ دیگرعوامی مفادکے اہم منصوبوں پر کام کا باقاعدغاز کیا جاے گا۔انہوں نے عوامی مطالبے پر گاوں سندھی کے لیے ایک کلومیٹرمیٹل روڑ ،غوجلتی ،سندھی اور قرقلتی میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 35بجلی کے پول اور موڈوری ملٹی پرپزسوسائٹی کے د فتر کی تعمیرکے لیے نقدگرانڈ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے عسکری تنظیم کے زیرنگرانی چلنے والا موڈوری کوآپرئیٹوسوسائٹی کے قیام پر میں فوجی تنظیم کے تمام زمداران کو مبارکباد پیش کرتاہوں ۔پاک آرمی ایک منظم ادارہ ہے ۔پاک فوج سے تعلق رکھنے والے ہر فرد اپنے مخصوص تربیت کے باعث قول وفعل میں پکا ہوتا ہے ۔پاک فوج ملک کی نظریاتی سرحدوں کے حفاظت کے ساتھ ساتھ ملکی تعمیروترقی اور عوامی خدمت میں بھی پیش پیش ہے ۔اس کا ایک عملی ثبوت آج کا یہ فورم ہے مجھے اس بات کی انتہائی خوشی ہے کہ فوجی تنظیم دوکروڑ کے ایک مظبوط سرمایہ کے ساتھ سوسائٹی کا آغاکیا ہے اور ساتھ سوشل ویلفرکے لے رقم مختص کیا ہے جو کہ معاشرے میں مثبت تعمیرکی علامات ہے۔تقریب سے صدر موڈ وری ملٹی پرپزکوآپرئٹیوسوسائٹی سندھی ریٹائرڈ صبدار محمد یوسف خان ،چیرمین موڈور سوشل ویلفیرارگنائزیشن فداولی ،ریٹائرڈ مدریس محمد اکبرخان اور دیگرنے خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button