پیپلز پارٹی ہنزہ کے سینئر رہنما حاجت محمد نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا
گلگت( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ہنزہ کے سینئر رہنما اور دیرینہ کارکن حاجت محمد نے حلقہ 6ضلع ہنزہ سے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ بادشمال سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ضلع ہنزہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے ماضی میں تمام سیاسی پارٹیوں بشمول پیپلز پارٹی کے نمایندوں نے ہنزہ کے عوام سے کو ئی وفا نہیں کیا ہے ۔ موجودہ مسلم لیگ(ن) نے ضلع ہنزہ کو بلکل نظر انداز کیا ہے ایک ہی گھر سے دو منتخب نمایندے ہو نے کے باوجود ضلع ہنزہ مسائل میں گھرا ہو ا ہے ۔ اس وقت ہنزہ کے عوام بجلی کی قلت اور پانی کی قلت جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔ جبکہ منتخب نمایندے اسلام آباد میں بیٹھ کر عوامی مینڈیٹ کی تو ہین کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہر حال میں حصہ لوں گا۔اگر پارٹی نے الیکشنکے لئے ٹکٹ نہیں دیا تو آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گا۔ چونکہ پارٹی کے لئے میں نے بہت قربانی دی ہے اگر میرے قربانی کا صلہ نہیں دیا اور مجھے ٹکٹ نہیں دیا تو پارٹی کے بغیر بھی الیکشن ہر حال میں لڑوں گااور انشا اللہ ضلع ہنزہ کے عوام موسمی نمایندوں کو مسترد کر ینگے۔