تعلیم

غذر سے تعلق رکھنے والی علیشہ ریاض‌نے میٹرک فیڈرل بورڈ میں‌1062 نمبرات کے ساتھ نمایاں‌پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ضلع غذر کی ایک ہونہار طالبہ علیشہ ریاض نے فیڈرل بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں چھیانوے فیصد نمبر حاصل کر کے پورے اسکول اور علاقے میں اول پوزیشن حاصل کی. انھوں نے کل 1100 میں سے 1062 نمبرات لئے. علیشہ ریاض سر سید اسکول واہ کینٹ میں زیر تعلیم ہے. شروع سے ہی وہ امتحانات میں امتیازی نمبرات سے کامیابی حاصل کرتی رہی ہیں. اس بار میٹرک کے امتحانات میں بھی اپنی اس برتری کو قائم رکھا اور اپنے علاقے اور والدین کا نام روشن کیا. علیشہ ریاض پونیال کے گاہکوچ بالا کے محمد ریاض کی صاحبزادی ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ واہ کینٹ میں مقیم ہے. اپنی اس کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں اور اسے پہلی سیڑھی قرار دے رہی ہیں. وہ مستقبل میں اسی محنت اور کارکردگی کو جاری رکھتے ہوۓ علاقے اور ملک کی بہتر انداز میں خدمت کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button