تعلیم

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان میں شرح تعلیم میں اضافے کے لیے کوشاں ہے، ریجنل ڈائرکٹر دلدار حسین

2 (4)

گلگت( فرمان کریم) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دالدار حسین نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اپنی نوعیت کی ایشیاء میں پہلی اور دنیا کی دوسری بڑی یونیورسٹی ہے۔1983میں گلگت بلتستان میں صرف 13 طلباء تعلیم حاصل کررہے تھے۔ اب ان کی تعداد 52 سے زاہد طلباء وطالبات زیور تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان اور پاکستان میں شرح تعلیم کو بڑھانے کے لئے ہمیشہ کوشاں ہے۔ اور گلگت بلتستان کے دوردارز علاقوں میں تعلیم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر علاقے میں ترقی ممکن نہیں ہے۔ اس جدید دور میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹیچرز ایسوسی ایشن حاجی شاہد حسین نے کہا کہ اساتذہ کا پیشہ پیمغبرانہ ہے۔زمانہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ حالت بدل رہے ہیں ۔ اساتذہ اپنے آپ کو جدید دور کے لئے تیار رکھیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ٹیچرز ایسوسی ایشن اساتذہ کے حقو ق کے لئے آواز بلند کر نے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ اساتذہ بھی اپنے فرایض ایمانداری سے پوری کرے۔ اساتذہ مسائل کا مقابلہ کرتے ہوئے اس پیغمبر انہ پیشے کو احسن اندازمیں انجام دیں اور نئی نسل کی تر بیت کریں

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button