انارکی اور انتشار پھیلانے والوںکا شیڈول فور کی زد میں آنا قانونی عمل ہے، ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی جی پولیس
سکردو ( رجب علی قمر ) آئی جی پی گلگت بلتستان ثنااللہ عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پولیس عوام کی جان و مال کی ضامن اور قانون کا محافظ ہے خطے کے عوام محب وطن پاکستانی اور مہذب قوم ہے یہاں امن وامان کا کوئی مسلہ نہیں ہے دہشت گردی کے خلاف مسلح افواج اور پولیس نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہے اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس ملک کے چاروں صوبوں کے پولیس کی نسبت ایماندار اور فرض شناس ہے یہاں کے پولیس کسی سے ایک پیسے کا بھی تقاضا نہیں کرتے جسے سن کر کافی خوشی ہوئی ڈی آئی جی بلتستان ریاض نذیر گاڑاکے ہمراہ سکردو میں صحافیوں سے گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ اظہار رائے پر پابندی کوئی بھی نہیں لگا سکتے تاہم ریاستی رٹ ،قانون اور امن و امان کے نفاذ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا معاشرے میں انارکی اور انتشار پھیلانے والے لوگ شیڈول فور کی ذد میں آنا قانونی عمل ہے شیڈول فور کا اطلاق عوامی نمائندوں کا فیصلہ ہے اور یہ قانون بھی عوامی نمائندوں نے ہی بنایا ہے اُنہوں نے کہا کہ شیڈول فور صرف گلگت بلتستان میں نہیں بلکہ ملک کے چارو ں صوبوں میں رائج ہے اگر کسی کو شیڈول فور کے نفاذ سے اختلاف ہے تو وہ سیکرٹری ہوم سے رجوع کرسکتے ہیں جی بی میں اس وقت 124 افرا د کانام شیڈول فور میں ہیں جبکہ پنجاب سے 800 سندھ سے 500 ،کے پی میں 1000 سے زائد افراد کا نام شیڈول فور میں ہیں اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بہت سارے افراد کو شیڈول فور سے خارج بھی کیا جاچکا ہے آئی جی پی گلگت بلتستا ن ثنااللہ عباسی نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس میں مزید اصلاحات اور شفافیت لانے کے لئے عملی اقدامات اُٹھائیں گے ۔