اہم ترین

نالہ جات میں‌ دہشتگردوں‌کی موجودگی پر تشویش ہے، گلگت بلتستان سکاوٹس یا پاک فوج تعینات کیا جائے، محمد ایوب شاہ

یاسین (رپورٹ معراج علی عباسی) سابق ممبرقانون ساز اسمبلی و صدر پاکستان پیپلزپارٹی ضلع غذر محمدایوب شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گزشتہ کئی دنوں سے تواترکے ساتھ ہونے والی دہشتگردی کے باعث علاقہ بھرمیں خوف کی فضاء قائم ہے ۔دہشتگردوں کی ضلع دیامر اور گلگت کے نالہ جات میں موجودگی نے گلگت بلتستان کے عوام تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

ضلع دیامرکے نالہ جات کے راستے ضلع غذر کے نالہ جات سے منسلک ہونے کے باعث غذر میں دہشتگردوں کے ممکنہ داخلے کے حوالے سے بھی عوام میں تشویش پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظرغذر کے نالہ جات میں سیکورٹی کو بہتربنانے کے لیے پاک آرمی یا گلگت بلتستان سکاوٹس کی تعیناتی عملی میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے غذر کے سنگل نالے میں چند مسلح افراد کی موجودگی کے حوالے سے افواہیں گردش کررہے تھے ۔صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں جاری دہشتگردی کی اس لہرکو روکنے کے لیے غذر کے نالہ جات میں سیکورٹی کے نظام کو مظبوط کرے۔ غذر کے سرحدی علاقوں کے زمینی راستہ دیامرکے علاوہ سوات اور چترال سے بھی منسلک ہے ۔ممکنہ دہشتگری کو روکنے کے لیے غذر کے نالہ جات اورخاص دیامرسے ملنے والی راستوں کے نگرانی کے لیے پاک آرمی یا گلگت بلتستان سکاوٹس کی تعیناتی وقت کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف گلگت بلتستان میں دہشتگری کے پے درپے رونماہونے والے واقعات کے بعد سب ڈویژن یاسین میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔ یاسین پولیس کے دستے دن رات گشت کررہے ہیں ۔پولیس موبائل یاسین کے داخلی راستہ سیلی ھرنگ چوکی سے یاسین کے مختلف گاوں میں گشت پر مامورہے ۔یاسین پولیس کے جوان داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی رکررہے ۔یاسین کے حدود میں داخل ہونے والے تمام غیرمقامی لوگوں کے کوائف چیک کرنے کے علاوہ سخت تلاشی لی جارہی ہے ۔سیلی ھرنگ پولیس چیک پوست پر نفری کی تعداد بڑھانے کے ساتھ نگرانی کا نظام بھی سخت کردیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button