عوامی مسائل

ایم ڈبلیو ایم سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہے، آغا علی رضوی

شگر(پ ر)سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے شگر میں سیلاب سے متاثرہ علاقہ گلاپ پور کا دورہ کیا ان کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ شگر کے سیکریٹری جنرل جناب شیخ کاظم زاکری ، راہنما ایم ڈبلیو ایم ڈسٹرکٹ شگر اخوند ظہیر و اراکین ایم ڈبلیو ایم سکردو عقیل احمد ایڈوکیٹ، کاکا الطاف اور نبی بلتی موجود تھے۔ اس موقع پہ سربراہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا علی رضوی نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں بھی کی۔اس موقع پر انہوں نے متاثرین کو یقین دلایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے ایم ڈبلیو ایم اپنا کردار اداکرینگے۔انہوں نے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آفات بنی نوع انسان کے لئے امتحان کی گھڑی ہے جو انسان کو صابر بنا دیتی ہے۔اس موقع پر صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہئے۔ سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ گھرانوں کی امداد کو فوری یقینی بنائے اور خوراک و پانی کی قلت کو جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پرحل کریں۔جبکہ ان علاقوں میں سیلاب سے مستقبل میں نقصانات کی کمی کیلئے لایحہ عمل طے کریں اور حفاظتی بندوں اور پشتوں کو تعمیر کو یقینی بنائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button