جرائم

شگر : سٹی پولیس سٹیشن شگر کے ایس ایچ او اور جوانوں کو بہتر کارکرگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نواز گیا

شگر (عابد شگری) ایس پی شگر سید الیاس نے سٹی پولیس سٹیشن شگر کے ایس ایچ او اور جوانوں کو بہتر کارکرگی کا مظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نواز گیا۔ایس ایچ او زمان شگری اور پولیس جوانوں نثاراخونداور نثار غازی نے انتہائی مہارت اور اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ دنوں منشیات کے ایک ڈیلر کو منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔تفصیلات کے مطابق ضلع شگر کے پولیس سربراہ سید الیاس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت انہوں نے گزشتہ روز اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے منشیات ڈیلر کو گرفتار کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او سٹی محمد زمان کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شگر سٹی کے ایس ایچ او محمد زمان کی نگرانی میں پولیس اہلکاروں نے منشیات فروش کے سرغنہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چرس برآمد کرلیا ساتھ ہی جب پولیس نے انہیں گرفتار کیا تو انہوں نے 8 ہزار روپے کا چرس فروخت کرچکا تھا اور اپنے ایک ساتھی کا حصہ ان کے پاس موجود تھا اور ساتھی تک منشیات پہنچنے سے قبل پولیس نے انہیں دھر لیا اور گرفتار ملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے اوران سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد مزید انکشافات کی توقع کی جارہی ہے اس موقع پر ایس پی شگر سید الیاس نے اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او سٹی محمد زمان کو نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button